وہ ڈاکٹر جس نے10منٹ میں شادی نمٹائی اورپھر کرونا کے مریضوں کاعلاج کرنے چلا گیا

وہ ڈاکٹر جس نے10منٹ میں شادی نمٹائی اورپھر کرونا کے مریضوں کاعلاج کرنے چلا گیا

بیجنگ(سچ نیوز )چین میں ایک ڈاکٹر نے دس منٹ میں اپنی شادی کی تقریب نمٹا دی اور کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔انڈیا ٹوڈے اور جیونیوز نے چین کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک چینی ڈاکٹر لی کیانگ نے تمام روایات پر سمجھوتہ کرتے ہوئے اپنی شادی کی تقریب دس منٹ میں نمٹا دی اور اس کے بعد فوری طور پر ہسپتال چلے گئے تاکہ وہ کروانا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

چینی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر طبی عملے کوکرونا وائرس سے پیدا سنگین صورتحال کا مکمل ادراک اس لئے وہ جانفشانی سے مریضوں کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق چینی صوبے شینڈونگ سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی کی تقریب کا دورانیہ صرف اور صرف 10 منٹ رہا جہاں دولہے کو شادی کے 10 منٹ بعد ہی مریضوں کے علاج کے لیے اسپتال جانا پڑا۔دونوں کی شادی کورونا وائرس کے مرض پھیلنے سے قبل طے کی گئی تھی لیکن بعد ازاں پیش آنے والی صورتحال کے پیشِ نظر جوڑے نے اپنی شادی میں صرف اپنے والدین کو شریک کرنے کا فیصلہ کیا۔دولہے نے انتہائی کم وقت میں اپنی شادی کی اور وہ فوراً ہی مریضوں کے علاج کے لیے اسپتال پہنچ گیا۔چینی ڈاکٹر کی اہلیہ یوہونگیانگ نے اپنے شوہر کے اس فیصلے میں ان کا بھرپور ساتھ دیا اور سادگی سے ہی اپنی شادی کی۔

چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر اس جوڑے کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوبیاہتے جوڑے نے اپنے منہ پر ماسک بھی لگا رکھا ہے۔

یاد رہے کہ اس وباکے پھیلنے کا مرکز بھی چینی صوبے ہوبے کا شہر ووہان ہے ۔ اس وائرس سے چین میں سات سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد اکتیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Exit mobile version