اسلام آباد (سچ نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کا موسیقی سے گہرا لگاﺅ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا ، وہ نہ صرف فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے بلکہ خود بھی اچھا طلبہ بجاتے تھے ۔جگجیت سنگھ مختلف مواقع پر پاکستان آتے رہے ہیں لیکن ان کا مشرف دور میں کیا گیا دورہ پاکستان ایک طرح سے تاریخی حیثیت اختیار کرگیا تھا ۔ ان کے اس دورے کی خاص بات ان کے سروں پر صدر پاکستان کا طبلہ بجانا تھا۔ جگجیت سنگھ کی زندگی پر کتاب لکھنے والی سیتا سرن کہتی ہیں 1999 میں جب جگجیت سنگھ پاکستان گئے تو وہ اس وقت پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کے گھر بھی گئے۔ وہاں دونوں نے ساتھ ساتھ پنجابی گانے گائے اور مشرف نے ان کے ساتھ طبلہ بھی بجایا۔آنجہانی جگجیت سنگھ کے چھوٹے بھائی کرتار سنگھ کہتے ہیں، ’ایک بار جب جگجیت سنگھ اسلام آباد سے دلی آ رہے تھے تو ہوائی جہاز کے عملے نے ڈھائی گھنٹے تک جہاز کو ہوا میں رکھا تاکہ انہیں جگجیت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا موقع مل سکے۔‘جگجیت سنگھ ہر دو سال بعد ایک ایلبم ریلیز کرنا پسند کرتے تھے کیونکہ ان کے خیال میں سننے والوں کو تھوڑا انتظار کروانا چاہیے۔معروف شاعر جاوید اختر نے جگجیت سنگھ کے بارے میں کہا تھا کہ ’وہ غزل گلوکاری میں برصغیر کے آخری ستون تھے۔ ان کی آواز میں ایک قرار تھا۔‘بی بی سی کے مطابق پہلی بار جاوید اختر نے جگجیت سنگھ کو امیتابھ بچن کے گھر پر سنا تھا۔ اس ریکارڈ کی پہلی ہی نظم تھی، ’بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی۔۔‘بات نکلی، اور واقعی دور تک گئی۔
جگجیت سنگھ اور چترا سنگھ کی پاکستان آمد