نئی دلی (سچ نیوز) دو سال قبل بھارتی بحریہ کے افسران نے معمولی سی غلطی کے باعث اپنے ملک کی پہلی اور مہنگی ترین ایٹمی آبدوز کا بیڑہ غرق کردیا۔
بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق انڈین نیوی کی پہلی نیوکلیئر سب میرین آئی این ایس آریہانت کی تیاری پر 2 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کے اخراجات آئے تھے لیکن یہ معمولی سی انسانی غلطی کے باعث ناکارہ ہوگئی تھی۔ 2017 میں جب بھارت کی پہلی آبدوز کو لانچ کیا گیا تو اس وقت اس پر کام کرنے والے عملے کے افراد اس کا ایک بیرونی دروازہ بند کرنا بھول گئے جس کی وجہ سے کھارا پانی اس کے اندر داخل ہوگیا ۔ عملے کی غلطی کے باعث بھارت کی پہلی نیوکلیئر آبدوز لگ بھگ ناکارہ ہو کر رہ گئی تھی ۔ 10 ماہ تک مسلسل آبدوز کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔