برلن(سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں سے سادگی اپنانے اور حکومتی اخراجات کم کرنے کا وعدہ کیا تھا اب بھی وہ بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں تو پورے کا پورا جہاز لے کر جاتے ہیں۔ وہ تو اپنا یہ وعدہ پورا نہ کر سکے لیکن جرمنی کی سربراہ انجیلا مرکل نے یہ کام کر دکھایا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں جرمن چانسلر انجیلا مرکل جرمنی سے ارجنٹینا کے دورے پر گئیں اور انہوں نے یہ سفر ایک عام مسافر پرواز میں دیگر مسافروں کے ساتھ بیٹھ کر کیا۔ارجنٹینا کا 28سالہ کاروباری شخص آگسٹن آگیورووہ شخص تھا جس کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ کر انجیلا مرکل نے یہ 13گھنٹے کا سفر کیا۔ آگسٹن نے اس واقعے پر اپنی حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ”میں جرمنی کے شہر کلون سے آئیبیریا ایئرلائنز کی پرواز 6849میں سوار ہوا اور بزنس کلاس میں اپنی سیٹ پر جا کر بیٹھ گیا۔ ٹیک آف سے 10منٹ پہلے میں نے کیا دیکھا کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل طیارے میں سوار ہوئیں اور آ کر میرے برابر والی سیٹ پر بیٹھ گئیں۔ ساتھ ہی ان کا عملہ اور گارڈز بھی تھے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ دنیا کی طاقت ور ترین خاتون یوں میرے ساتھ بیٹھ کر اتنا طویل سفر کرے گی۔وہ بہت پرسکون لگ رہی تھیں اور ان کا رویہ بالکل عام مسافروں جیسا تھا۔ سفر کے دوران انہوں نے دہی کھائی، دیر تک کتاب پڑھتی رہیں اور کچھ دیر آرام کیا۔“
وہ وعدہ جو عمران خان نے پاکستانیوں سے کیا تھا لیکن پورا نہ کیا، جرمنی کی سربراہ انجیلا مرکل نے کر کے دکھا دیا
وہ وعدہ جو عمران خان نے پاکستانیوں سے کیا تھا لیکن پورا نہ کیا، جرمنی کی سربراہ انجیلا مرکل نے کر کے دکھا دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025