پورٹ بلئیر(سچ نیوز)مس ورلڈ اور مس یونیورس جیسے اعزازات جیتنے والی حسینائیں تو آپ نے بہت دیکھ لی ہوں گی لیکن اب ذرا اس بھارتی حسینہ کا بھی دیدار کر لیجئے جسے دنیا کی کم عمر خوبصورت ترین خاتون قرار دے دیا گیا ہے۔ اُرواشی روتیلایہ اعزاز جیتنے والی پہلی بھارتی لڑکی ہیں،
اگرچہ وہ اس سے دیگر کئی بیوٹی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔اُرواشی کو یہ منفرد ایوارڈ انڈمان و نیکوبار جزائر کی حکومت اور محکمہ سیاحت کیا جانب سے دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ میرے لیے باعث افتخار ہے کہ دنیا کی کم عمر خوبصورت ترین خاتون کا سال 2018ءکا ایوارڈ مجھے ملا ہے اور میں پہلی بھارتی لڑکی ہوں جس نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ میں جزائر انڈمان و نیکوبار کے محکمہ سیاحت اور حکومت کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس اعزاز کے قابل جانا۔ میں اس اعزاز کیلئے شکر گزار ہوں اور مستقبل کے حوالے سے بہت پراُمید بھی ہوں۔“