ممبئی( سچ نیوز ) کرکٹرز اور فلمی ستاروں کی شادیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ بالی ووڈ کی بہت سی اداکاراﺅں نے کرکٹرز کے ساتھ شادیاں کیں تاہم ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر سر ویون رچرڈ اور بھارتی اداکارہ نینا گپتا کی جوڑی ایسی تھی جو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور ایک بیٹی کے ماں باپ بھی بن گئے لیکن شادی نہیں کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 1980ءکی تہائی میں ویسٹ انڈین کرکٹ کی بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا کے ساتھ بھارت میں ایک کرکٹ سیریز کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔ نینا گپتا پہلے ہی ویون رچرڈ کی محبت میں مبتلا تھیں اور اس ملاقات میں سرویون رچرڈ بھی اس نے محبت کرنے لگے۔ اس کرکٹ سیریز سے شروع ہونے والا یہ تعلق تادیر چلتا رہا اور دونوں خاندان اب بھی رابطے میں ہیں اور ملتے جلتے رہتے ہیں۔اسی تعلق کے دوران نینا گپتا حاملہ ہو گئیں اور حمل کے دوران ہی ان کا ویون رچرڈ سے بریک اپ ہو گیا۔ نینا گپتا نے ویون رچرڈ سے تعلق ختم ہونے کے بعد اپنی بیٹی مسابا کو جنم دیا اور اکیلے ہی اسے پال پوس کر بڑا کیا۔ جب مسابا 19سال کی تھی تو نینا گپتا نے ایک بھارتی نژاد امریکی کاروباری شخص ویوک مہرا کے ساتھ شادی کر لی۔ سر ویون رچرڈ اس وقت سے ہی شادی شدہ تھے جب ان کا نینا گپتا کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ ان کی اہلیہ کا نام مریم رچرڈ ہے۔ ان کی نینا گپتا سے شادی نہ ہونے کی ایک وجہ ان کا پہلے سے شادی شدہ ہونا بھی بتائی جاتی ہے۔ نینا گپتا اور ویون رچرڈ کی بیٹی مسابا 1989ءمیں پیدا ہوئی تھی اور اس وقت وہ بھارت کی صف اول کی فیشن ڈیزائنر ہے۔ مسابا نے 2015ءمیں خود سے 14سال بڑے فلم پروڈیوسر مدھومانیتن ورما کے ساتھ شادی کر لی تھی۔