لندن(سچ نیوز) برطانوی کامیڈین سین والش نے گزشتہ دنوں اپنے ایک شو میں ایسا حیران کن دعویٰ کیا کہ پورے برطانیہ میں تہلکہ مچ گیا۔دی مرر کے مطابق سین والش نے کہا کہ ”مجھے اپنی سابق گرل فرینڈ کاٹیا جونز کے ساتھ فحش فلم بنانے کے عوض 5لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 9کروڑ 70لاکھ روپے) کی پیشکش کی گئی تھی ۔ میں اس ر ضامند ہو گیا لیکن کاٹیاجونز نے انکار کر دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سین والش اور کاٹیا جونز ایک مقابلے میں ڈانس پارٹنر رہ چکے تھے اور گزشتہ سال دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بوس و کنار کرتے ہوئے بھی پکڑے گئے تھے حالانکہ کاٹیا شادی شدہ تھی اور خود سین والش بھی رابیکا ہمفریز نامی لڑکی کے ساتھ تعلق میں تھا۔ یہ سکینڈل سامنے آنے پر رابیکا نے اسے چھوڑ دیا تھا۔ ایڈنبرا میں ہونے والے اس شو میں سین والش نے بتایا کہ اسے یہ شرمناک پیشکش ’ٹیلیوژن ایکس‘ نے کی تھی جو فحش فلموں کا چینل ہے۔