اسلام آباد(سچ نیوز) وفاقی حکومت نے ڈاکٹر فرخ سلیم کو اقتصادیات اور توانائی کے امور پر ترجمان مقرر کیا ہے،فرخ سلیم کو حکومتی ترجمان بنانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل’’ جیونیوز‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ ڈاکٹر فرخ سلیم توانائی اور اقتصادی امور پر حکومت کے ترجمان ہوں گے،انہوں نے کہا کہ فرخ سلیم کو حکومتی ترجمان بنانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔