اسلام آباد( سچ نیوز )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ 15 جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بعد سعودی عرب اور ایران بھی جاوں گا،پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کسی کی بھی جنگ میں فریق نہیں بنے گا،پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان سہولت کاری کے لیے تیار ہے،پاکستان ایران اور سعودی عرب کے درمیان بھی مذاکرات کرانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نےکہاکہ مقبوضہ کشمیر میں غیرملکی سفیروں کےدورے سےمتعلق بھارتی ڈرامہ ناکام ہوگا،غیرملکی سفیروں نے بھارت سے کشمیر کا آزادانہ دورہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے،غیرملکی سفیروں نے بھارت سے کشمیری قیادت کی نظربندی سے متعلق بھی سوالات کیے ہیں۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین کے ہم منصب شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی اور شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ سے گفتگو میں ایران، امریکا کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے منفی اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کو کم کروانے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیر خارجہ 15جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے
وزیر خارجہ 15جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023