اسلام آباد (سچ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 68کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیں۔
جیونیوز کے مطابق اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 68کروڑ روپے رکھے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کی نمود نمائش سے گریز کرکے دوارب روپے بچائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کوحقیقی ریلیف دیا گیاہے ، اب رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا 290روپے اور چینی 55روپے کے رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی رمضان بازاروں کے علاوہ موبائل یونٹس پر بھی دستیاب ہونگے ۔