لاہور(سچ نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسےچودھری پرویز الہٰی کی ملاقات ،دونوں رہنماؤں نےپی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کےواقعہ کی شدیدمذمت کرتےہوئےڈاکٹروں،پیرامیڈیکل سٹاف،مریضوں اوراُن کےلواحقین کےساتھ مکمل یکجہتی کااِظہار،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،فلاح عامہ کے منصوبوں اور ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےاس موقع پرگفتگو کرتےہوئےکہاکہ پی آئی سی کا افسوسناک واقعہ ایک ٹیسٹ کیس ہے،ذمہ دار عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے،قانون سب کے لئے برابر ہے، بلاتفریق قانونی کارروا ئی ہوگی، صوبے میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے،ہسپتالوں میں مریضوں، ان کے لواحقین اور ڈاکٹروں کو پورا تحفظ دیں گے،کل کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں اور ذمہ دار اپنے انجام کو پہنچیں گے،افسوس کامقام ہے کہ بعض عناصر نے اس واقعہ پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے مختصر مدت میں پائیداراقدامات کئے ہیں،اتحادی جماعت کو ہمیشہ کی طرح ساتھ لیکر آگے کی جانب چلتے جائیں گے،اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے پہلے کامیاب ہوئے نہ اب ہوں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء کی ہنگامہ آرائی کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا،مہذب معاشرے میں ایسے غیر انسانی فعل کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں ہوتی،مریضوں کو علاج کی سہولت سے زبردستی روکنا مجرمانہ فعل ہے،ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں،وزیراعلی نے بروقت ہدایات دے کر اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے اور صوبے کی ترقی کے سفر میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،آپ کو پہلے بھی سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،غلط فہمیاں پیدا کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،اپوزیشن محض نام کی رہ گئی ہے،اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے،صوبہ پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی او رپرنسپل سیکرٹری وزیراعلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جہلم کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ،وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرویز الٰہی کی ملاقات، پی آئی سی کا افسوسناک واقعہ ٹیسٹ کیس،ذمہ دار اپنے انجام کو پہنچیں گے:عثمان بزدار
وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرویز الٰہی کی ملاقات، پی آئی سی کا افسوسناک واقعہ ٹیسٹ کیس،ذمہ دار اپنے انجام کو پہنچیں گے:عثمان بزدار
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023