جدہ رپورٹ زاہد
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئیں.ائیر پورٹ پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز, او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان شیخ اور قونصلیٹ کے افسران نے انکا استقبال کیا. وہ او آئی سی کی 50ویں سالگرہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی. انکی دیگر مصروفیات میں پاکستانی کمیونٹی اور سعودی عرب میں موجود پاکستانی صحافیوں سے ملاقات شامل ھے. وہ عمرہ ادا کرنے کے بعد روضہ رسول پر حاضری بھی دیں گی.