اسلام آباد ( سچ نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 6 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کردیا۔وزیر اعظم کی جانب سے ملنے والے ریلیف کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاءخورو نوش سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 7 روپے سستی کردی گئی ہے جس کے بعد چینی 75 کی بجائے 68 روپے کلو ملے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمت بھی 20 روپے کلوگرام کم کردی گئی ہے، اس ریلیف کے بعد ایک کلو گھی کے پیکٹ کی قیمت 190 روپے سے کم ہو کر 170 روپے ہوگئی ہے۔