یورپ( اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری لیلی پروین نے وزیراعظم عمران خان کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی شعبہ خواتین کراچی کابینہ کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام اباد میں کیک کاٹا اس پروقار تقریب میں فوکل پرسن فور ویمن ونگ، اور کوارڈینیٹر ٹو چیف آرگنائزر نیلوفر بختیار، جنرل سیکرٹری سیمی ازدی، سیکریٹری اطلاعات زنیرہ ملک، اور دیگر تنظیمی عہدیداران موجود رہیں اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری لیلی پروین و دیگر خواتین نے نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اسلامیہ جمہوریہ پاکستان عمران خان کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر انکو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہمارے وزیراعظم عمران خان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین