اسلام آباد (سچ نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اچانک اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کا مریضوں کو ادویات کی فراہمی سے متعلق ہسپتال انتظامیہ سے استفسار، وزیر اعظم کی زیر علاج مریضوں سے بھی بات چیت۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پولی کلینک ہسپتال کے دورے کے دوران مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں بھی مریضوں اور ان کے لواحقین سے پوچھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی بھی عمران خان کے ساتھ موجود تھے۔ وزیر اعظم کو ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔ وزیر اعظم نے ہسپتال میں مزید سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔دوسری طرف وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پمز کے بعد اب پولی کلینک ہسپتال کا بھی دورہ کیا، ابتدائی 100 دن میں ہم نے ہسپتالوں کے معیار کو بہتر بنایا ، مریضوں کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں، صحت کے شعبے میں ہم نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا ہے اور انشاءاللہ اس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کااچانک اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ
وزیر اعظم عمران خان کااچانک اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023