اسلام آباد(سچ نیوز ) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے صادق سنجرانی نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید خان بھی شریک تھے۔ وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے اشارے دیئے گئے ہیں۔