وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ،صوبائی حکومت کو عوا می مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ تعاون فراہم کریں گے :عمران خان

وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ،صوبائی حکومت کو عوا می مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ تعاون فراہم کریں گے :عمران خان

اسلام آباد(سچ نیوز)وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل کی ملاقات،ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور خصوصا کراچی کی موجودہ صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے  حکومت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے اور اہم ذمہ داری سونپے جانے پر  وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی ترقی و استحکام میں کراچی کا کردار کلیدی ہے،شہر قائد کی عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے،کراچی جیسے اہم شہر میں بعض مقامات پر بنیادی سہولتوں تک کا فقدان لمحہ فکریہ ہے ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم کرنے اور عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے پی ٹی آئی حکومت ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Exit mobile version