اسلام آباد (سچ نیوز) تجزیہ کار حامد میر نے کہا وزیر خزانہ اسد عمر کے مستعفی ہونے کے بارے میں افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، عمران خان وزیر خزانہ کا دفاع کررہے ہیں۔جیونیوز کے پروگرام ” آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ اسد عمر کے مستعفی ہونے کے بارے میں کافی دنوں سے افواہیں گردش کررہی ہیں، اسد عمر تحریک انصاف کے دوگروپوں میں سے ایک گروپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بظاہر وزارت خزانہ نے اسد عمر کے استعفے کی تردید کردی ہے لیکن عمران خان نے خود ہی کہہ دیاہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے وزارت خزانہ اور حکومت کو نہیں پوچھا ، یہ ایک طرح سے عمران خان اسد عمر کا دفاع کررہے تھے ، اس طرح پتہ چلتاہے کہ عمران خان کے اسد عمر کے ساتھ تعلقات اس نہج پر نہیں ہیں کہ اسد عمر مستعفی ہوجائیں گے ، یہ صرف افواہیں ہی ہیں۔