وزیرِاعظم کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

لاہور: : (سچ نیوز) درخواستگزار نے وزیرِاعظم عمران خان پر بیٹی چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سچ سامنے لانے کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کی ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کیخلاف نااہلی کی ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔ آئینی درخواست میں وزیرِاعظم، چیئرمین پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق سیتا وائٹ سے پیدا ہونے والی بچی ٹیریان خان عمران خان کی بیٹی ہے جبکہ عمران خان ٹیریان کی گارڈین شپ لے چکے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا بھی انہیں باپ قرار دے چکا ہے، اس کے علاوہ پاکستان میں بھی اس بارے میں عمران خان پر الزامات لگ چکے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان پر لگنے والے الزامات پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور عمران خان کیخلاف الزام سچ ہونے پر انہیں صادق اور امین نہ ہونے پر نااہل قرار دیا جائے۔

Exit mobile version