اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیرِاعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے بعد اب چین کا دورہ کریں گے، وزیرِاعظم کے اکتوبر میں دورے کا امکان ہے۔
سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وزیرِاعظم عمران خان اب چین کا دورہ کریں گے، اس ضمن میں اکتوبر میں ان کے دورے کا امکان ہے۔ وزیرِاعظم کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی چین جائے گا۔
پاکستانی وفد چین میں کانفرنس میں بھی شرکت کرے گا جبکہ دورے کے دوران سی پیک میں تیزی، معاشی تعاون پر بھی بات ہو گی اور اقتصادی شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ دورے کی حتمی تاریخوں اور ملاقاتوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
دورہ سعودی عرب میں سی پیک کے حوالے سے اہم معاملات طے ہونے کے بعد اب دورہ چین میں بہت سے امور میں پیش رفت کا امکان ہے۔