وزیرستان(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل) وزیر ستان میران شاہ میں زوان وزیرستان سپورٹس یوتھ فیسٹیول 2020 کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیرستان میران شاہ میں زوان وزیرستان سپورٹس یوتھ فیسٹیول منعقد ہوا فیسٹیول خیبر پختون خواہ حکومت کے تعاون سے جاری ہے اور ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس میں کئی گیمز شامل ہے اس فیسٹیول کا منقعد ہونا وزیرستان اور قبائلی عوام کیلئے فخر اور اعزاز کی بات ہے کیونکہ وزیرستان وہ قبائلی علاقہ ہے جس کے عوام کو کبھی ریلیف اور تحفظ نہیں ملا جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے تب سے قبائلی اضلاع میں افتتاحی تقریبات شروع ہے زوان وزیرستان سپورٹس یوتھ فیسٹیول میں صوبائی وزیر اقبال وزیر، فوکل پرسن طاہر داوڑ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد سپاری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر صوبائی وزیر اقبال وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے اور ضم شدہ اضلاع میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے صوبائی وزیر اقبال وزیر نے”سچ نیوز انٹرنیشنل”کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیرستان آج ایک پر امن ضلع ہے جہاں پر آج حکومت کےاہم اقدامات جاری ہے اور جاری رہے گے اس موقع پر فوکل پرسن طاہر داوڑ نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی قابل تحسین ہے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد سپاری نے بھی کہا کہ نوجوان نسل کا سپورٹس اور دیگر گیمز میں حصہ لینا از حد ضروری ہے صوبائی حکومت نوجوان نسل کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔