بیجنگ(سچ نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے سمیت اہم علاقائی وعالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان
اور ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج صبح بیجنگ پہنچے جہاں چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا بھرپوراستقبال کیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت وانگ ژی نے کی۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے حکام بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی وزیرخارجہ اور چینی ہم منصب نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق خصوصی بات چیت کی اور خطے میں امن وروابط کے فروغ کےلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین دوستی کوعوامی، حکومتی سطح پربھرپورپذیرائی حاصل ہے، سی پیک چینی صدرکے ون بیلٹ ون روڈ ویڑن کا عکاس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان اورخطے کے لیے وسیع تذویراتی اہمیت کا حامل ہے۔