اسلام آباد: (سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی واقعے کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈیرہ غازی خان جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں شہید پولیس ملازمین پر فخر ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی و انتہا پسندی کیخلاف متحد اور سینہ سپر ہے، انھوں نے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔