”وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں صرف ان صحافیوں کو بلایا گیا ہے کیونکہ۔۔۔“ معروف صحافی عامر متین ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، صحافیوں کی فہرست کس نے بنائی؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

اسلام آباد (سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں اور کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مختلف مکتبہ فکر سے تعلقات رکھنے والی شخصیات کیساتھ صحافت کے بڑے ’ستون‘ بھی اس تقریب میں نظر آئیں گے لیکن سینئر صحافی عامر متین نے شکوہ کیا ہے پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص صحافیوں کو ہی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ”پی ٹی آئی نے مخصوص صحافیوں کو تحریک حلف برداری میں بلایا ہے۔ فارمولا سمجھ نہیں آیا سوائے اس کے کہ صحافیوں کی فہرست جہانگیر ترین خان گروپ نے بنائی۔ کیا تحریک انصاف کے اس فیصلے سے آنے والے دنوں کی بخوبی عکاسی ہو رہی ہے؟؟؟ “

Exit mobile version