کراچی(سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ڈی سیلینشن پلانٹ نصب کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں گورنرہاؤس میں بھاشاڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے فیصلہ کیا ہے ،کراچی نادرن بائی پاس ہم نے بناناہے ،کراچی میں ریلوے کا لوکل نظام بنائینگے، کورنگی صنعتی علاقے میں ری سائیکل پلانٹ لگائینگے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے کراچی دیکھا صرف کنکریٹ تعمیرات ہیں، کچرہ اٹھاناصوبے کی ذمہ داری ہے، اگر دوماہ میں کچرہ اٹھانے کا کام نہیں ہوا تو وفاقی حکومت یہ کام کرے گی، ہم پہلی مرتبہ کراچی کا ماسٹرپلان بنائینگے۔