اسلام آباد(سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان کو کامیاب نوجوان پروگرام کی ماہانہ رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ کتنے لوگوں نے قرض کے حصول کیلئے درخواستیں دیں اور کب تک درخواست گزاروں میں قرض تقسیم کیاجاسکے گا۔رپورٹ معاون خصوصی عثمان ڈار کی جانب سے پیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق صرف بیس دن میں دس لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ایک سے پانچ لاکھ روپے قرض کیلئے درخواست دی ہے جبکہ چھ لاکھ سے زائد نوجوان نئے کاروبار کاآغاز کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت درخواست دینے والوں کی اکثریت کا تعلق پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی سکروٹنی کا عمل شروع ہوچکا ہے جبکہ آئندہ ماہ قرضوں کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔عمران خان نے کامیاب نوجوان پروگرام کی پذیرائی پر اطمینان کا اظہارکیا ہے جبکہ میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے پر عثمان ڈار کو شاباش بھی دی ہے۔عمران خان نے کہانوجوانوںکے روزگارسے متعلق مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،نوجوانوں کیلئے وہ سب کریں گے جس سے ان کے مسائل حل ہونے کی راہ ہموار ہو۔انہوں نے کہا نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور ان کی سرپرستی یقینی بنائی جائے گی۔نوجوان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،نئے کاروبار سے اقتصادی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔