نیویارک (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ہفتہ کے دورہ امریکہ کے دوران بھی روزانہ ورزش کا معمول جاری رکھا۔ روزویلٹ ہوٹل جہاں پر ان کا قیام تھا میں روزانہ صبح اپنی معمول کی ورزش کرتے رہے۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق وزیراعظم عمران خان ورزش کا اپنا ضروری سامان پاکستان سے اپنے ساتھ لائے تھے۔ انہوں نے جمعہ کی صبح بھی ڈیڑھ گھنٹہ تک روز ویلٹ ہوٹل کے جم میں ورزش کی اور ہشاش بشاش اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لئے پہنچے۔