وزیراعظم عمران خان آج احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت مستحق طلبا کو اسکالرشپ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کے تحت مستحق طلبا کو پہلے بیج کو اسکالرشپ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کے تحت ہر سال کم آمدنی والے خاندانوں کے پچاس ہزار طلبا کو اسکالرشپس دی جائیں گی۔
انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام سے چارسالوں میں دو لاکھ طالب علموں کو ضرورت اور میرٹ کی بنیاد پر اسکالر شپ دئے جائٰں گے۔
واضح رہے کہ پچیس فیصد اسکالرشپس طالبات کے لیے مختص کی گئی ہیں جبکہ دو فیصد اسکالرشپس معذور طلباکو دی جائیں گی۔
چار سالہ پروگرام کیلئے چوبیس ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔