لاہور: (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے، انھوںنے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی جس کے بعد انکی وزیراعلی پنجاب اور کابینہ ارکان سے ملاقات بھی طے ہے جس میں حکومتی معاملات پر مشاورت بھی کریں گے. نئے بلدیاتی نظام اور 100 روزہ پلان پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے ان کو بریفنگ دی جائے گی اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کا بھی عمران خان جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔
وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر آج لاہور پہنچ گئے، انھوں نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی میٹنگ کریں گے، کابینہ ارکان سے میٹنگ بھی ان کے شیڈول میں شامل ہے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے، جس کے بعد عمران خان ملکی معاملات پرپارٹی پالیسی جاری کریں گے۔
عمران خان 100 روزہ پلان پر عملدرآمد اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کا بھی جائزہ لیں گے۔ ان کو نئے بلدیاتی نظام اور کلین اینڈ گرین پنجاب منصوبے پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔