اسلام آباد (سچ نیوز )موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کے جہاز کا رخ اسلام آباد سے پشاور کی جانب موڑ دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق وزیر اعظم دورہ کراچی ختم کر کے اسلام آباد لوٹ رہے تھے کہ وفاقی دارالحکومت کا موسم خراب ہونے کے باعث اچانک جہاز کا رخ موڑ کر پشاور کی جانب کردیا گیا ۔جہاز میں وزیراعظم کے ہمراہ شاہ محمود قریشی ،عثمان ڈار اور شاہ فرمان موجود تھے ۔