وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد، گورنر ہاؤس پہنچ گئے

کراچی: (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران اہم شخصیات سے ملاقات جبکہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کرینگے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کراچی میں ارکان پارلیمنٹ اور تاجروں سے ملاقات جبکہ سٹاک ایکسچینج کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اسد عمر کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس کراچی پہنچے تو اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر مملکت عارف علوی بھی موجود تھے۔

Exit mobile version