اسلام آباد (سچ نیوز )وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے جہاں وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے ۔اس موقع پر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس بھی ہو گا جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے ،اس دوران گرین لائن ،کے فور اور دیگر منصوبوں پر بات چیت ہو گی ۔وزیراعظم عمران خان صنعتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے بھی ملاقات ہو گی ۔ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا جس میں عامر خان ،کنور نوید ،وسیم اختر ،فیصل سبزواری اور فروغ نسیم شامل ہو نگے ۔وزیراعظم عمرا ن خان گورنر ہاوس سندھ میں ڈیم فنڈ ریزنگ سے متعلق تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے دورہ کراچی نہ کرنے اور مزار قائد پر حاضری نہ دینے پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔