اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ملائیشیا چلے گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت رزاق داؤد بھی ہمراہ ہیں۔
دورہ ملائیشیا پر عمران خان ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات کریں گے، پاکستان اور ملائشیا میں وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے۔
ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق دونوں ممالک میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ ملائیشیا کا دوسرا دورہ ہے۔
خیال رہے وزیراعظم کا خصوصی طیارہ بھارت کے بجائے چینی فضائی حدود استعمال کرے گا، چین کی فضائی حدود سے گزرنے پر عمران خان کا سفر مزید 4 گھنٹے طویل ہو جائے گا۔