وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ سلطان الجابر کی ملاقات

اسلام آباد:  (سچ نیوز ) دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے سمیت مختلف امور پر بات چیت، وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی تعلقات میں فروغ کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سلطان الجابر نے ملاقات کی جس میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں یو اے ای کے وفد کے ارکان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجرت عبدالرزاق داؤد نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم سے ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی تعلقات میں فروغ کے خواہاں ہیں۔ پاکستان یو اے ای کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا، انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہا ہے۔

Exit mobile version