اسلام آباد: ( سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کی جس کے دوران نیب عدالت کے ممکنہ فیصلے اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ کیا گیا، اس موقع پر معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کا نظام مزید مضبوط بنانے کے لئے تجاویز پر مشاورت ضروری ہے، ملک کو آگے بڑھانا ہے تو احتساب کا عمل تیز اور مزید موثر بنانا ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ احتساب کے معاملے پر قطعا کوئی سمجھوتہ نہی کیا جائے گا۔ انھوں نے یہ گفتگو وزیراطلاعات فواد چودھری سے ملاقات کے دوران کی۔ وزیر اطلاعات نے ممکنہ عدالتی فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور قومی و سیاسی معاملات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
معاون خصوصی شہزاد اکبرنے وزیر اعظم کو احتسا ب سے جڑے اہم معاملات پر بریفنگ دی، وزیراعظم نے احتسابی عمل کو شفاف اور اسکی رفتار تیز تر کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیں۔