اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان سے سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انورخان نے ملاقات کی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاک فضائیہ کی تمام ضروریا ت کو پورا کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان سے ملاقات کے دوران ملکی فضائی حدود کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ ائیر فورس کی ضروریات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
ائیرچیف نے وزیراعظم عمران خان کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی۔