اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بارڈر پر پاک افواج کی کاوشوں کو سراہا اور اقتصادی ترقی کے لیے ملک میں استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔
اس ملاقات میں ملک میں امن وامان اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ ایران کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ سرحدی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔