اسلام آباد(سچ نیوز) فاٹا انضمام کے بعد وفاقی حکومت نے وزارت سیفران ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،قبائلی علاقوں کے معاملات خیبرپختون خوا حکومت دیکھے گی۔
جیو نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی علاقوں کے معاملات خیبرپختون خوا حکومت دیکھے گی،17 لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین ملک میں رہ رہے ہیں جو ہمارے مہمان ہیں، ان کی باعزت واپسی چاہتے ہیں،فاٹا سیکریڑیٹ کو بھی ختم کردیا جائے گا جبکہ چار افغان کمشنریٹ اور چیف کمشنر افغان مہاجرین کو وزارت داخلہ کے ماتحت کیاجائے گا،اس سے قبل فاٹا اور افغان کمشنریٹ وزارت سیفران کے زیرانتظام کام کر رہے تھے۔واضح رہے اس سے قبل وفاقی کابینہ نے وزارت کیڈ بھی ختم کرنے کا اعلان کیاتھا۔