ممبئی(سچ نیوز)بالی وڈ اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی منگنی تاخیر کا شکار ہوگئی ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 اپریل کو ورون دھون کی سالگرہ کے موقع پر نتاشا دلال کو دھون خاندان کی مستقبل کی بہو بنانے کا اعلان متوقع تھا لیکن اداکار بھارت میں سالگرہ منانے کے بجائے نتاشا دلال کے ساتھ اچانک دوسرے ملک سالگرہ منانے چلے گئے۔ورون دھون اس وقت فلم ’قلی نمبر1‘ کی شوٹنگ کے شیڈول میں مصروف ہیں جس کے باعث منگنی اور شادی کے کاموں کو نہیں سنبھال سکیں گے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی منگنی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔