لندن: (ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ میں اعصاب شکن میچ کے دوران کین ولیمسن کی شاندار بیٹنگ نے نیوزی لینڈ کو ’’کامران‘‘ کرا دیا۔ کپتان نے شاندار 102 رنز بنائے۔ ہوم نے بھی ’’گرینڈ‘‘ بیٹنگ کر کے ٹیم کی نیا پار لگائی۔ انہوں نے 60 سکور کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے 242 کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ مورس نے تین شکار کیے۔ پروٹیز ٹیم نے محتاط انداز بیٹنگ کرتے ہوئے گرتے پڑتے سکور کو 241 تک پہنچایا۔ فرگوسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ میچ ہارنے کے بعد ڈوپلیسی الیون سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔