ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق سازگارکاروباری ماحول کے حساب سے پاکستان کےلئے 15پوائنٹس کی بہتری

ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق سازگارکاروباری ماحول کے حساب سے پاکستان کےلئے 15پوائنٹس کی بہتری

نیویارک(سچ نیوز)ورلڈاکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ 2019 جاری کردی،عالمی معاشی ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق کاروباری ماحول کے سازگارہونے سے متعلق پاکستان کے سٹیٹس میں 15پوائنٹس کی بہتری آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی معاشی ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا مسابقتی ماحول 2درجے بہتری کے بعد29واں ہوگیا،اداروں کی کارکردگی کی درجہ بندی میں بھی بہتری آئی ہے، اداروں کی کارکردگی کے حساب سے پاکستان کا درجہ 109سے بڑھ کر107 ہوگیاہے، جبکہ کام کرنے کی صلاحیت کے حساب سے پاکستان کی پوزیشن 125پر برقرارہے۔

Exit mobile version