والدین نے گلوگاری کے میرے جذبے کو تقویت دینے میں مدد کی:شروتی حاسن

والدین نے گلوگاری کے میرے جذبے کو تقویت دینے میں مدد کی:شروتی حاسن

ممبئی(سچ نیوز )بالی وڈ اداکارہ شروتی حاسن کا کہنا ہے کہ والدین نے میرے گلوگاری کے جذبے کو تقویت دینے میں مدد کی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بق اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ والدین نے میرے گلو کاری کے جذبے کی حوصلہ افزائی کی ۔والد نے مجھے اس بات کا احسا س دلایا کہ میں گلوکاری کو سنجیدگی سے لوں۔جبکہ والدہ نے باقاعدہ ہندوستانی کلاسیکل گلوکاری سیکھنے کی حو صلہ افزائی کی۔اداکارہ کا کہنا تھاکہ میں اپنے والدین کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے موسیقی کے جذبے کو تقویت پہنچانے میں مدد کی۔

Exit mobile version