ن لیگ کے مطابق الیکشن کمیشن فارم 45کی جگہ پولنگ ایجنٹس کو کونسا کاغذ دے رہے ہیں ؟دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے

ن لیگ کے مطابق الیکشن کمیشن فارم 45کی جگہ پولنگ ایجنٹس کو کونسا کاغذ دے رہے ہیں ؟دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے

اسلام آباد (سچ نیوز ) انتخابات 2018میں ووٹوں کی گنتی کے عمل کے دوران مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے فارم 45نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ دوسری جانب سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے فارم 45نہ ملنے کا الزام مسترد کردیا ہے ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک شہری کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سادے کاغذپر قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ووٹ درج ہیں ۔اس تصویر کے ساتھ اس نے پیغام دیا کہ این اے 162میں پریذائیڈنگ افسر نے فارم 45کے بجائے اس کاغذ پر نتیجہ فراہم کیا ۔

ایک اور خواجہ طلحہ نامی شہری نے تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سادہ کاغذ پر الیکشن کمیشن کا لوگوں بنا ہوا ہے اور اس پر قومی اسمبلی کی امید واروں کے ووٹ درج ہیں ۔ان تصاویر کے ساتھ خواجہ طلحہ نے استفسار کیا کہ فارم 45کو کیو ں روکا گیا ،کیا رزلٹ اس طرح دئیے جاتے ہیں؟۔

Exit mobile version