لاہور (سچ نیوز ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے جج بلیک میلنگ کیس سے متعلق شواہد حاصل کرنے کیلئے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ ایف آئی اے اہلکاروں نے ن لیگ سیکرٹریٹ میں حمزہ شہباز کے دفتر میں جانے کی کوشش کی تو وہاں موجود ملازمین نے مزاحمت کی۔
مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءتارڑ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دیر پہلے پنجاب اسمبلی میں موجود تھے اور اب سیکرٹریٹ جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ لینے کیلئے چھاپہ مارا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم اس وقت ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں موجود ہے، انہوں نے ن لیگ کے ملٹی میڈیا سیل کا سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔