ن لیگ کنٹینرز پہ چڑھے یا کھمبوں پر؟عوام کرپٹ عناصر کے پیچھے نہیں جائیں گے: فیاض الحسن چوہان

ن لیگ کنٹینرز پہ چڑھے یا کھمبوں پر؟عوام کرپٹ عناصر کے پیچھے نہیں جائیں گے: فیاض الحسن چوہان

لاہور(سچ نیوز)پنجاب کے و زیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے لوگ کنٹینرز پہ چڑھیں یا کھمبوں پر، عوام کو سب پتہ ہے شریف خاندان نے کس طرح دس سال تک قوم کا پیسہ لوٹا؟ضمنی الیکشن میں بھی ن لیگ کی رسوائی ہوگی، آل شریف اور انکے حواری لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں اور نیب کو اپنا کام کرنے دیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ آل شریف اور اسکے کرپٹ حواریوں نے دس سال تک کس طرح ملک کو لوٹا سب جانتے ہیں،ن لیگ کو عوامی حمایت کی بات کرتے ہوئے  شرم آنی چائیے، شہباز شریف کی پیشی پر انکے اپنے ہی شہر سے 300 سے زیادہ لوگ اکٹھے نہ ہوسکے،عوام اب ان لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے اسلئے وہ مظاہروں کا شوق پورا کرلیں. صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آل شریف اور انکے حواری لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں اور نیب کو اپنا کام کرنے دیں،نیب ایک آزاد ادارہ ہے کرپشن کے خلاف تحقیقات اس کا فرض ہے،وہ ثبوتوں کی روشنی میں آزادانہ کام کررہا ہے،شہباز شریف انکے حواریوں سعد رفیق، سلمان رفیق اور دیگر نے مل کے ملک لوٹا ہے، شہباز شریف اور حمزہ شریف اپنی حکومت میں پیشیاں بھگتتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں نے لاھور میں آدھی سے زیادہ سیٹیں بھی جیتی ہیں مگر انکے لیڈر کی موجودگی میں 200 یا 300 لوگ ہی جمع ھوسکے اس سے پتہ چلتا ہے کہ عوام کو اب ان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے.فیاض الحسن چوھان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں انکے تمام سپاہی ملک کا پیسہ لوٹنے کے لیے حکومت میں نہیں آئے نہ ہی ہمارا اقتدار میں آنے کا مقصد منی لانڈرنگ ہے،ہم آئین اور قانون کے مطابق نیب، ایف بی آر، ایف آئی اے،پولیس، سپریم کورٹ تمام اداروں کی مکمل معاونت کریں گے کہ وہ اس ملک میں کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں.انہوں نے کہا یہ لوگ کنٹینر پہ چڑھیں یا کھمبوں پر، ہمارا ایشو نہیں نہ ہی ہم انہیں روکیں ٹوکیں گے تاہم آج کے مظاہرے کے بعد انہیں شرم آنی چائیے کہ اور وہ خود دیکھ لیں کہ انکے اپنے شہر سے کتنے لوگ انکی حمایت میں باہر آئے ہیں کیونکہ لوگ  اب کسی کرپٹ کے پیچھے آنے کو تیار نہیں ہیں.

Exit mobile version