ممبئی (سچ نیوز)بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنے بریک اپ پر کھل کر اظہار رائے کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوائے فرینڈ سے علیحدگی کے بعد اب وہ خود کو بہت پرسکون محسوس کر رہی ہیں ۔نیہا ککڑ نے اداکار ہیمانش کوہلی سے علیحدگی کے بعد پہلی بار اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہیمانش سے علیحدگی اختیار کرنا ضروری ہوگیا تھا کیونکہ وہ مسلسل وقت نہ دینے کی شکایت کرتا تھے۔نیہا ککڑ نے بتایا کہ ان کو اس بات کی خوشی ہے کہ وہ اب اپنا سارا وقت اپنی فیملی اور کام کو دے سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خراب تعلق سے بہتر ہے کہ انسان اکیلا ہی رہے۔سابق بوائے فرینڈ اور بھارتی اداکار ہیمانش کوہلی سے متعلق نیہا ککڑ کا کہنا تھاکہ ہیمانش ان کے قابل نہیں تھا اور انہیں اس بریک اپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔