اسلام آباد( سچ نیوز ) نیکٹا نے 41 زیر تربیت طلباءکے کنڑیکٹ منسوخ کردیے، طلباءکے کنڑیکٹس کی منسوخی کا حکم نامہ ڈائریکٹر ایچ آر بصیر ممریز کے دستخطوں سے جاری کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکم نامے کے مطابق طلباءجون سے نیکٹا میں انٹرنشپ کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق نیکٹا کے نئے سربراہ خالق داد لک نے ادارے کے اخراجات کم کرنے کی ہدایت دی تھی،جس کی وجہ سے طلباءکو فارغ کرنا پڑا ہے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نیکٹا کے پرنسپل اکاو¾نٹنگ آفیسر کی سربراہی میں کمیٹی نے زیر تربیت طلبا کو برطرف کرنے کی منظوری دی،ہر طالب علم کو 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا تھا،جس کے بعد یہ طلبا بے روز گار ہو گئے ہیں۔