نیویارک (سچ نیوز) نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز میں سارک وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میں ملاقات نہ ہوسکی اور نہ شیک ہینڈ کیاگیا ۔جیونیوز کے مطابق نیویارک میں جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز میں سارک وزرائے خارجہ میں ملاقات ہوئی ، اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میں ہینڈ شیک ہوا اور نہ رسمی ملاقات ہوسکی ۔ بھارتی وزیر خارجہ اپنا بیان دیکر اجلاس سے چلی گئیں۔ سشما سوراج صرف آدھا گھنٹہ اجلاس میں موجودرہیں جبکہ انہوں نے بھارتی میڈیا سے بھی کوئی بات نہیں کی اور بھارتی میڈیا ان کا انکار کرتا رہ گیا ۔اس موقع پر پاکستانی نجی ٹی وی ”جیونیوز“ کے نمائندے نے جب سشما سوراج سے سوال کیا کہ کیا پاک بھارت جھگڑے اب سارک میں لائے جارہے ہیں تو سشما سوراج کا کہنا تھا کہ میں یہاں لڑنے کے لئے نہیں آئی ہوں۔