نیویارک(سچ نیوز) امریکی ریاست نیو یارک میں ہولناک ٹریفک حادثے میں 18 باراتیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے،لیموزین میں ڈرائیور سمیت 18 باراتی سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“کے مطابق نیو یارک کے دیہی علاقے اسکوہیری میں بدترین ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 18 باراتیوں سمیت 20 افراد لقمہ اجل بن گئے ،پولیس کے مطابق لیموزین کار انٹر سیکشن پر رکنے کے بجائے بے قابو ہو کر ایک اسٹور کی پارکنگ لاٹ میں جا گھسی،لیموزین میں ڈرائیور سمیت 18 باراتی سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہوگئے، دو راہگیر بھی کار کی زد میں آکر ہلاک ہوئے،یاد رہے 2009ءکے بعد امریکا میں ٹرانسپورٹ کا یہ بدترین حادثہ ہے، 2009ءمیں بفیلو میں طیارہ گرنے سے انچاس افراد ہلاک ہوئے تھے۔