نیویارک( سچ نیوز )امریکی شہر نیویارک سے شکاگو اور آکنساس تک ہزاروں امریکی شہری جنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے’ جنگ نہیں‘، ’عراق سے باہرنکلو‘ اور’ ایران کیخلاف کوئی جنگ نہیں ‘ کی تحریر والے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔مظاہرین نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ عراق پر مزید بم نہ برسائیں اور عراق سے اپنی فوجیں واپس نکالیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ہونے والے مظاہرے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت کی گئی۔مظاہرین نے اس خدشے کا بھی اظہارکیاہے کہ کہیں یہ کشیدگی مشرق وسطیٰ میں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کو جنم نہ دے دے۔دنیا بھرمیں جنگ کیخلاف کام کرنے والی ایک امریکی تنظیم نے کہا ہے کہ امریکی عوام جنگوں سے اکتا چکے ہیں اور ایران کے ساتھ امن کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Hundreds of anti-war protesters take to the streets of #NewYork pic.twitter.com/GGVSG7EctO
— RT (@RT_com) January 6, 2020
Marching down Michigan Ave from Wacker #NoWarWithIran pic.twitter.com/8LX3rV1Oiv
— Chicago DSA 🌹 (@ChicagoCityDSA) January 4, 2020
Right now at the White House:
A massive crowd rallying against war with Iran.
The American people do not want war.
pic.twitter.com/zZEUmUKHP8— Joshua Potash (@JoshuaPotash) January 4, 2020
واضح رہے کہ ایران کے طاقتور ترین جرنیل اور پاسداران انقلاب کے القدس ونگ کے سربراہ قاسم سلیمانی جمعہ کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ان کے ساتھ عراقی ملیشیا کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور دیگر پانچ افراد بھی لقمہ اجل بن گئے تھے۔حملے کے بعد سے ایران ، عراق اور شام میں ان کے پیروکار وں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔مختلف مقامات پر ہونے والی نماز جناز ہ میں لاکھوں افرادنے شرکت کی۔ان کی تدفین کل صوبہ کرمان میں ان کے آبائی شہر میں کی جائے گی۔